بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے نوٹ بندی کے معاملے پر لوک سبھا تحلیل کرنے او ردوبارہ عام انتخابات کرانے کا آج چیلنج دیا۔راجیہ سبھا میں آج محترمہ مایاوتی نے
کہا کہ نوٹ بندی کا معاملہ اہم ہے اور لوگ اس سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔اس پر بحث کے دوران وزیراعظم مودی کو ایوان میں موجود رہنا چاہئے کیوں کہ نوٹ بندی کا فیصلہ ان کا ہی ہے۔